تاوان کیلئے اغوا بچہ بازیاب

لاہور(کرائم رپورٹر)گجرپورہ پولیس نے 3کروڑ تاوان کے لیے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق گجر پورہ کے علاقے چاہنہ سکیم کے رہائشی دس سالہ زمان کو دو نامعلوم افراد نے چھ فروری کی رات اغواکر لیا اور اس کی رہائی کے بدلے تین کروڑ تاوان مانگا۔ پولیس نے مقدمہ درج ہونے پر موبائل لوکیشنز اور دیگر شواہد کی مدد سے ملوث ملزمان کو گرفتار کرمغوی کو بازیابی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔