گوجرانوالہ (خصوصی رپورٹ)تھانہ فیروز والا کے علاقہ سے ایک کروڑ روپے تاوان کی خاطر اغوا کے بعد قتل ہونیوالے9سالہ شایان کو سپردخاک کر دیا گیا۔ منڈیالہ تیگہ کے رہائشی عمر کمبوہ کے بیٹے کو 5روز قبل اغوا کیا گیا تھا اور مطالبہ پورا نہ ہونے پر ملزموں نے پھندا دے کر قتل کر دیا اور لاش ویران حویلی میں دفنا دی ،پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد دو مشکوک نوجوانوں کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کیا تو ملزموں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے تاوان کی خاطر شایان کو اغوا کیا جب مغوی نے شورشرابا کیا تو پھندا دے کر قتل کر دیا ،ملزموں کے انکشاف پر پولیس نے بچے کی لاش برآمد کی اور پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔