مغوی کو جدید ٹیکنالوجی اور موبائل ڈیٹا کی مدد سے بازیاب کروالیاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی نے5کروڑ روپے تاوان کیلئے قصور سے اغواہونے والا لاہور کا نوجوان بازیاب کروا لیا۔ ترجمان کے مطابق میڈیکل سٹوڈنٹ جبران طور کو سی سی ڈی قصور کی ٹیم نے بازیاب کروایا جو قصور میں اپنی اراضی کا جائزہ لینے گیا تھا جہاں سے اغوا کرکے ملزموں نے اہلخانہ سے 5کروڑ تاوان مانگا۔ملزم مغوی کوخیبرپختونخوا منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فوری بازیابی کیلئے آپریشن کیا گیا اورمغوی کو جدید ٹیکنالوجی اور موبائل ڈیٹا کی مدد سے بازیاب کروالیاگیا۔اغوا کار گینگ پیشہ ور عادی مجرم تھے۔ مرکزی ملزم کا خاندان ستر سال سے سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔