4ماہ قبل اغوا ہونے والا بچہ ننکانہ سے بازیاب

اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ پولیس نے 4 ماہ قبل اغواء ہونے والا بچہ ننکانہ صاحب سے بازیاب کرلیا.بچہ باپ کے حوالے پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سٹی رینالہ خورد کے نواح 5/1-R میں نابالغ بچے کے اغواء کا ڈراپ سین 15 سالہ علی شان جو چرواہا کا کام کرتا تھا بچہ کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر گیا مگر واپس نہ آیا والد محمد لطیف نے بچے کے اغواء کا مقدمہ تھانہ سٹی رینالہ خورد میں درج کروا دیا پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سائنٹیفک طریقے سے بچے کو ننکانہ صاحب سے بازیاب کیا پولیس کی مسلسل کوشش اور محنت سے 4 ماہ بعد بچے کو اسکے حقیقی والد کے حوالے کر دیا گیا۔