بچہ 6 دن قبل اپنی والدہ اور بھائیوں کے ساتھ داتا دربار سلام کرنے آیا
ملزم والدہ کی غیر موجودگی میں بچوں کے پاس 45 منٹ تک موقع کی تلاش میں رہا
لاہور(کرائم رپورٹر )داتا دربار پولیس نے 6 دن قبل اغوا ہونے والے 3 سالہ بچے کو بازیاب اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایابازیاب ہونے والا بچہ 6 دن قبل اپنی والدہ اور بھائیوں کے ساتھ داتا دربار سلام کی غرض سے آیا تھا اور والدہ بچوں کو داتا دربار کے سامنے پارک میں بیٹھا کر کھانا لینے گئی۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے کہا کہ ملزم والدہ کی غیر موجودگی میں بچوں کے پاس 45 منٹ تک موقع کی تلاش میں بیٹھا رہا اور مغوی کے بڑے بھائی کو پیسے دے کر د کان پر چیز لینے کے لئے بھیج دیا۔ ملزم نے 3 سالہ حسن کو اغوا کیا ،ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے پہلے لوکل ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے گجومتہ روہی نالہ پہنچا، پھر رکشہ اور بعد میں موٹر سائیکل کا استعمال کر کے نامعلوم مقام پر چلا گیا۔ ایس پی سٹی کا کہنا تھا داتا دربار پولیس ملزم کا سراغ لگاتے ہوئے اس کا پیچھا کرتی رہی اور بچے کو ایک خالی مکان سے بازیاب کر لیا، ملزم اغوا کے بعد بچے پر تشدد بھی کرتا رہا۔