ایک اور یادگار شام کیلئے تیار ہو جائیں: محسن نقوی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایک اور یادگار شام کے لیے تیار ہو جائیں۔اپنے بیان میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ 11 فروری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب ہوگی۔ تقریب میں پاکستان کے معروف گلوکار فن کا مظاہرہ کریں گے۔انکا کہنا تھا کہ تقریب میں آتش بازی اور لائٹ شو کا مظاہرہ کیا جا ئے گا۔