یومِ یکجہتی کشمیر صرف ایک دن نہیں بلکہ ایک یادگار اور عزم کی تجدید ہے،سرداریوسف

یہ تنازعہ  اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظر انداز کرتے کشمیر پر قبضہ برقرار رکھنے کا نتیجہ ہے
 اسلام آباد (آن لائن)  یوم یکجہتی کشمیر  کے موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کو پاکستان کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔ایک بیانمیں وفاقی وزیر نے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر صرف ایک دن نہیں بلکہ ایک یادگار اور عزم کی تجدید ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اتحاد ہی ہماری طاقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1947 سے جاری یہ تنازعہ بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظر انداز کرتے ہوئے کشمیر پر قبضہ برقرار رکھنے کا نتیجہ ہے، جس سے اب تک لاکھوں کشمیریوں کی جانیں ضائع ہوئیں اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں ہوئیں