آج پاک بھار ت ہائی وولٹیج ٹاکرا شائقین کیلئے شکنجہ ،30 ہزار درہم جرمانہ، قید کی سزا
گراؤنڈ میں بلا اجازت داخلہ یا ممنوعہ اشیاء لانے پر 1 تا 3 ماہ قید ،تشدد، اشیاء پھینکنے یا نسلی/گالی گلوچ پر مبنی زبان استعمال کرنے پر 10 سے 30 ہزاردرہم جرمانہ ، قید کی سزا ہوگی،تین گھنٹے پہلے سٹیڈیم پہنچنا ہوگا
تاریخی پاک بھارت فائنل کیلئے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں"ہاؤس فل" ، ہر ٹکٹ پر صرف ایک بار داخلے کی اجازت، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ پولیس کی خصوصی ٹیمیں تعینات
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار 28 ستمبر کو ہونے والا ایشیا کپ 2025 کا بڑا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ میچ دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز ہے، کیونکہ دونوں روایتی حریف ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے،دبئی پولیس نے کرکٹ شائقین کے لئے اہم ہدایات جاری کیں، خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانہ اور سزائیں ہوسکتی ہیں۔ ایشیا کپ 2025 کا ہائی وولٹیج ٹاکرا ایک مرتبہ پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان کل ہونے والا ہے، بھارت اب تک ایونٹ میں ناقابلِ شکست ہے اور آٹھ بار کا فاتح بن چکا ہیجبکہ پاکستان دو مرتبہ ایشیا کپ جیت چکا ہے۔دوسری جانب دبئی پولیس نے شائقین کرکٹ کے لئے انتباہ جاری کیا ہے کہ اسٹیڈیم کے قوانین پر سختی سے عمل کریں تاکہ میچ پرسکون اور محفوظ ماحول میں کھیلا جا سکے۔پولیس کے مطابق’ شائقین کو میچ شروع ہونے سے کم از کم تین گھنٹے پہلے اسٹیڈیم پہنچنا ہوگا، ہر ٹکٹ پر صرف ایک بار داخلے کی اجازت ہوگی، دوبارہ انٹری نہیں دی جائے گی۔تمام شائقین اسٹیورڈز اور سکیورٹی اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کریں، گاڑیاں صرف مقررہ پارکنگ ایریاز میں کھڑی کریں، اسٹیڈیم میں ممنوعہ اشیاء (جیسے آتش بازی، فلیئرز، خطرناک آلات وغیرہ) لانے کی سخت منع ہے۔دبئی پولیس نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی بدتمیزی یا قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی، گراؤنڈ میں بلا اجازت داخلہ یا ممنوعہ اشیاء لانے پر 1 سے 3 ماہ قید اور 5,000 سے 30,000 درہم تک جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔تشدد، اشیاء پھینکنے یا نسلی/گالی گلوچ پر مبنی زبان استعمال کرنے پر 10,000 سے 30,000 درہم جرمانہ اور قید کی سزا ہوگی، ایشیا کپ کے تمام میچز میں پولیس کی خصوصی ٹیمیں تعینات ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے۔ ایشیا کپ کے تاریخی پاک بھارت فائنل کیلئے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے۔ 28 ستمبر کو ہونے والا فائنل مکمل طور پر "ہاؤس فل" ہوگا، اسٹیڈیم میں 28 ہزار شائقین کی گنجائش ہے اور تمام نشستیں شائقین کرکٹ نے خرید لی ہیں۔اس سے قبل دبئی میں 14 ستمبر کو کھیلے گئے پاک بھارت میچ کو 20 ہزار شائقین نے دیکھا تھا جبکہ 21 ستمبر کو ہونے والے سپر فور میچ میں 17 ہزار تماشائی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔تاہم فائنل کیلئے غیر معمولی جوش و خروش دیکھنے میں آیا ہے اور تمام اسٹینڈز کے ٹکٹس مکمل طور پر فروخت ہوچکے ہیں
(انٹرو 2)
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر ایشین کرکٹ کونسل بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایشاکپ کا فائنل مقابلہ جیتنے پر ٹرافی دیں گے یا نہیں، محسن نقوی نے واضح کردیا۔تفصیلات کے مطابق کل 28 ستمبر کو روایتی حرویفوں کے درمیان ہونے والے ایشیاکپ 2025 کے حتمی مقابلے کیلیے صدرایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی بھی پْرجوش دکھائے دیتے ہیں، محسن نقوی نے کہا کہ زبردست فائنل کیلئے پْرجوش اور جیتنے والوں کو ٹرافی دینے کا منتظر ہوں۔انھوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت مقابلہ کریں گے، شائقین کے جذبے اور ٹیموں کی شاندار پرفارمنس نے ایونٹ کو یادگار بنادیا ہے۔صدر ایشین کرکٹ کونسل نے کہا کہ ہم ریکارڈ ناظرین کی تعداد دیکھنے کیلیے تیار ہیں، براعظم میں کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اس کا ثبوت ہے۔محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال ایشیاکپ انتہائی یادگار رہا، خیال رہے کہ صدرایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی فاتح ٹیم کو ٹرافی دیں گے۔