کراچی (آئی این پی ) کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، ایل پی جی کی قیمت میں 30 سے 40 روپے فی کلو کی بڑی کمی کردیگئی۔ ایل پی جی 290 روپے سے کم ہوکر 250 سے 260 روپے فی کلو پر آگئی ہے جس پرشہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ شہریوں کاکہناہے کہ حکومت عوام کو دیگر چیزوں میں بھی ریلیف دے ،رمضان سے قبل گیس کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ شہریوں نے یہ بھی مطالبہ کیاہے کہ اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی کم ہونی چاہئے۔