ٹرمپ نے ساری دنیا ہلادی سٹاک مارکیٹیں کریش‘پاکستان میں بھی تاریخی مندی
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ مندی کا رجحان رہا، ایک ہی روز میں 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی ‘سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کانقصان‘سعودی عرب کی مارکیٹ بھی کریش کرگئی‘500ارب ریال کا نقصان
قطر، کویت، مسقط اور بحرین کی سٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ ‘ مارکیٹوں میں مئی 2020 کے بعد سب سے بڑی کمی ریکارڈ کی گئی‘کسی چیز کودرست کرنے کیلئے دوا لینا پڑتی ہے، ٹیرف سے اربوں ڈالر امریکہ لارہے ہیں:ٹرمپ
لاہور‘واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک‘آئی این پی)امریکی تجارتی ٹیرف پر عالمی سٹاک منڈیوں میں بھونچال آگیا ‘کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پاکستان سٹاک ایکس چینج میں شدید مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔کاروبار کے ا?غاز پر ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے کو ملی جس سے 100 انڈیکس 3297 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 15 ہزار 499 کی سطح پر آگیا ۔بعدازاں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ مندی کا رجحان رہا، ایک ہی روز میں 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 6153 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 12ہزار 637 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ‘ جس کے بعد کاروبار کو عارضی طور پر روک دیا گیا۔عارضی طور پر کاروبار روکنے کے بعد دوبارہ کاروبار کا آغاز ہوا تو سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان برقرا رہا اور 100انڈیکس میں 8 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ہو گئی جس کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 335 پوائٹس کی سطح پر آگیا۔تاہم کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 3882 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 909 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ امریکی ٹیرف اور تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات سے سعودی سٹاک مارکیٹ بھی کریش کر گئی جس سے 500 ارب ریال کا نقصان ہوا ہے۔سعودی بنچ مارک تاسی انڈیکس 700 پوائنٹس کمی سے 11200 پر بند ہوا، ا?ئل کمپنی ا?رمکو کو شیئرز کی مد میں 340 ارب ریال کا نقصان ہوا، سعودی نیشنل بینک اور دیگر بڑی کمپنیوں کو بھی نمایاں نقصان ہوا۔سعودی میڈیا کے مطابق قطر، کویت، مسقط اور بحرین کی سٹاک مارکیٹوں میں بھی گراوٹ پیدا ہو گئی، کویت سٹاک مارکیٹ میں 6.6، قطر سٹاک مارکیٹ میں 5.5 فیصد کمی ہوئی، مسقط مارکیٹ انڈیکس میں 2.1 فیصد، بحرین سٹاک مارکیٹ میں 2.5 اور عمان میں 2.6 فیصد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔سعودی میڈیا نے مزید بتایا ہے کہ خلیجی سٹاک مارکیٹوں میں مئی 2020 کے بعد سب سے بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ بھارتی اسٹاک ایکسچینج کے دونوں انڈیکس سینسیکس اور نفٹی کھلتے ہی گرے، بی ایس ای سینسیکس میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں شیئرز کی قیمتیں 13.22 فیصد تک گر گئیں۔دوسری جانب جاپان کی نکی انڈیکس میں بھی 7 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی، یہاں ٹریڈنگ کے دوران کاروبار بھی روکنا پڑا جبکہ شنگھائی اسٹاک میں 7.34 فیصد کی گراوٹ ہوئی۔جرمنی کا ڈیکس انڈیکس 6.15 فیصد، فٹیسی 4.55 فیصد تک گرا۔علاوہ ازیں خام تیل کی قیمتوں میں بھی 4 فیصد تک کمی ہوئی ہے، ڈبلیو ٹی آئی 59.34 ڈالرز اور برینٹ 63 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آگیا۔ عالمی سطح پر گیس کی قیمت ڈیڑھ فیصد کمی کے ساتھ 3 ڈالر 77 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف لگانیکے اعلان کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں بھی بڑی کمی آگئی۔امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ کے اعلان کردہ ٹیرف کے بعد ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت 10 فیصد کم ہوکر 78ہزارڈالر سے نیچے آگئی‘مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے جان بوجھ کر سٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھا پیدا نہیں کیا،تجارتی خسارہ نہیں چاہتا، ٹیرف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،یگر ممالک اپنے تجارتی حجم کو امریکہ کے برابر نہیں کر دیتے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی گزشتہ بے وقوف قیادت کو دنیا نے بری طرح استعمال کیا، کسی چیز کودرست کرنے کیلئے دوا لینا پڑتی ہے، ٹیرف سے اربوں ڈالر امریکا لارہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ سٹاک مارکیٹ کے مستقبل سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا، چین کے ساتھ تجارتی خسارہ حل کئے بغیر مذاکرات نہیں ہو سکتے، ٹیرف کے حوالے سے یورپی اور ایشیائی ممالک کے رہنمائوں سے بات چیت ہوئی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امریکہ میں درآمد ہونے والی اشیا پر عائد نئے ٹیرفز سے پیچھے نہیں ہٹیں گے جب تک کہ دیگر ممالک اپنے تجارتی حجم کو امریکہ کے برابر نہیں کر دیتے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی یورپی، ایشیائی اور دنیا بھر کے رہنمائوں سے بات ہوئی ہے اور وہ ڈیل کرنے کے لیے تیار ہیں۔