ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 71 پیسے فی کلو کمی

 ایل پی جی کے 11.8کلو کے گھریلوسلنڈر کی نئی قیمت 2448 روپے 33 پیسے مقرر کی گئی
اسلام آباد (آئی این پی ) اوگرا نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت  6 روپے 71 پیسے کمی کے بعد 207 روپے 48 پیسے مقرر کی گئی ۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 79 روپے 14 پیسے کی کمی کی گئی  ، اکتوبر کے لیے ایل پی جی کے 11.8کلو کے گھریلوسلنڈر کی نئی قیمت 2448 روپے 33 پیسے مقرر کی گئی ہے، ایل پی جی کی نئی قیمتو ں  کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔