ایران سے 40روپے لٹر تیل کراچی میں 200کا فروخت :وزیر دفاع

 اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایران سے 40روپے فی لٹر تیل خرید کر کراچی میں 200روپے میں فروخت ہو رہا اور یومیہ چار ارب روپے تک منافع کمایا جا رہا ہے ،روکنے پر امن وامان تباہ کیا گیا،جرائم پیشہ عناصر کی آڑ میں بلوچستان میں سیاسی عناصر نے بھی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی،وفاق اور صوبوں میں ہر سطح پر کرپشن ہے ، یہ ملک کو دیمک کی طرح کھارہی ہے۔بلوچستان میں محرومیوں کا بیانیہ بیبنیاد ہے ، دہشتگردوں کے پاس رائفل ہی 20 لاکھ روپے کی ہے،اختلاف بھلا کر پاک فوج کے پیچھے کھڑا ہونا چاہیے۔بلوچستان میں بڑے پیمانے پر فوج تعینات کرنا ہوگی ، بحران سے نمٹنے کیلئے ایوان کو کردار ادا کرنا چاہیے ،نہیں تو ہم اتنے relevant پہلے بھی نہیں مزید irrelevant ہو جائینگے ،وما علینا الا البلاغ۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری حکومت نے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے سختی کی، مافیا کے لوگ ایران سے 40 روپے لٹر تیل خرید کرکراچی میں آکر 200 روپے میں بیچتے اور تیل کی سمگلنگ سے یومیہ چار ارب روپے کمائے ، یہ دھندے بند ہوگئے، چمن بارڈر پر ایک بہت بڑا احتجاج بھی ہوا، لوگ کہتے ہیں نیشنلسٹ تحریکوں کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں۔ ان لوگوں کی سیاسی نہ قوم پرست شناخت ہے، بنیادی طور پر کاروباری نقصانات کے ازالے کیلئے تحریک چلائی جا رہی ہے