خارکیف میں رہائشی کوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا،زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں،یوکرینی حکام
خارکیف(آئی این پی)یوکرین کے شہر خارکیف میں ہونے والے روسی متعدد ڈرون حملوں میں 4افراد ہلاک اور 30سے زائد زخمی ہوگے۔یوکرینی حکام کے مطابق روس نے جمعرات اور جمعہ کی دمیانی شب یوکرین کے شمال مشرقی شہر خارکیف پر ڈرونز کا بیراج فائر کیا۔روس نے رہائشی کوارٹرز کو نشانہ بنایا، جس سے کئی منزلہ اپارٹمنٹ کے بلاکس کو نقصان پہنچا اور آگ بھڑک اٹھی، جس سے 4افراد ہلاک اور 3بچوں سمیت 35زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو ٹیمیں رات بھر ملبے میں سے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف رہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے لیے بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔