پختونخوا : سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب، 5 امیدوار میدان میں آگئے

پشاور(آئی این پی)الیکشن کمیشن  آف پاکستان نے خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کیلئے   امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔خیبر پختونخوا سے خالی نشست پر 5 امیدوار میدان میں آگئے۔ تحریک انصاف کے حمایتی امیدوار خرم ذیشان اور عرفان سلیم ہیں۔پیپلز پارٹی کے نثار خان جبکہ آزاد امیدوارں میں تاج محمد آفریدی اور عابد یوسفزئی شامل ہیں۔خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر کو ہوگا۔