صوابی جلسے میں کون کتنے بندے لایا ؟ :جنید اکبر نے رپورٹ مانگ لی

 ڈسٹرکٹ صدور، جنرل سیکرٹری، تحصیل ناظمین3 دن میں رپورٹ دیں ،صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا 
پشاور(آئی این پی ) صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر خان نے پارٹی میں سزا و جزا کا عمل لانے کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ اس بارے میں رپورٹ جمع کروائیں کے کہ وہ صوابی جلسے میں اپنے ساتھ کتنے لوگ لائے تھے۔ پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ صوابی کے زبردست جلسے پر سب کا شکرگزار ہوں، بہت بڑا جلسہ ہوا لیکن پارٹی میں جزا و سزا کا نظام لائوں گا۔ جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی کے ڈسٹرکٹ صدور،جنرل سیکرٹری، تحصیل ناظمین3 دن میں رپورٹ دیں کہ کون کتنے بندے لے کر آیا تھا۔ انہوں نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ رپورٹ ریجنل صدر کے پاس جمع کریں، رپورٹ خود سوشل میڈیا پر بھی شیئر کریں اور میں بھی شیئر کروں گا۔ پی ٹی آئی کے کے صدر نے کہا کہ رپورٹس عمران خان کو دوں گا اور کسی کے ساتھ پارٹی میں زیادتی نہیں ہوگی۔پارٹی کیلئے محنت کرنے اور نہ کرنے والوں کی اب نشاہدہی ہوگی۔