خیبرپختونخوا کے ہر ایم این اے کو 500 سے زائد کارکن لانے کی ہدایت جاری کردی گئی
پشاور(آئی این پی )پی ٹی آئی نے 8 فروری کو صوابی میں ہونیوالے جلسے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق جلسے کیلئے تمام رہنمائوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں، خیبرپختونخوا کے ہر ایم این اے کو 500 سے زائد ورکرز نکالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔رہنمائوں پر مالی بوجھ کم کرنے کیلئے وکررز کو خود گاڑیوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممبر قومی و صوبائی اسمبلی کو ٹاسک بھی دے دیا گیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جلسے میں خیبرپختونخوا کے علاوہ پنجاب کے ورکرز کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی