بیٹھنے کیلئے مناسب جگہ ملی نا ہی خطاب کا موقع ملا، میں صرف بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے آیا تھا،گفتگو
پشاور (آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اگر قیادت صوابی جلسے میں میرے آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتادیتی۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صوابی جلسے میں قیادت کے سلوک پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بیٹھنے کیلئے مناسب جگہ ملی نا ہی خطاب کا موقع ملا، میں صرف بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے آیا تھا۔ان کا کہنا تھاکہ میرے جلسے جلوس میں شرکت سے قیادت کو مسئلہ ہو تو بتادیں۔