یہاں پر جن لوگوں نے راتیں گزاریں ان کے پاس پینے کو پانی نہیں تھا ‘ان کی نیتوں پر شک نہیں کیا جاسکتا
اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ پارٹی کے فیصلے کون کرے گا بانی پی ٹی آئی کی فیملی یا محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس صاحب؟؟؟ اس حوالے سے اجلاس میں اہم بات چیت ہورہی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں جنید اکبر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے فیصلوں کا اختیار دونوں اپوزیشن لیڈران کو دیا تھا ‘محمود خان اچکزئی نے اجلاس میں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بہتر ہورہی ہے‘بیرسٹر گوہر اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو ڈاکٹرز نے بریفنگ دی ۔ اجلاس میں بتایا گیاہمیں منظم ہو کر احتجاج کرنا ہوگا ‘یہاں پر جن لوگوں نے راتیں گزاریں ان کے پاس پینے کو پانی نہیں تھا ‘یہ مذاق نہیں ہے‘ان کے نیتوں پر شک نہیں کیا جاسکتا۔