ہوائی جہاز کی کھڑکی میں یہ چھوٹا سا ’سوراخ‘ کیوں ہوتا ہے؟

لاہور(نیٹ نیوز)ہوائی جہاز کی کھڑکی کے شیشوں میں ایک چھوٹا سا سوراخ موجود ہوتا ہے اور جن لوگوں نے اس پر غور کیا ہوگا، ان کے ذہن میں یہ سوال لازمی آیا ہوگا کہ آخر اس سوراخ کی موجودگی کا مقصد کیا ہے؟یہ سوراخ ہوائی جہاز میں انجینئرنگ اور ڈیزائن کی تاریخ کا ایک اہم حصّہ ہے اور انہیں’بلیڈ ہولز‘ کہا جاتا ہے۔ہوائی جہاز کی کھڑکی کے شیشوں میں یہ سوراخ بنانے کی وجہ اونچائی پر ہوا میں آکسیجن کے تناسب میں کمی ہے۔دراصل، آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کے لیے جہاز کے کیبن کو دباو? میں رکھا جاتا ہے تاکہ مسافر اور کیبن کریو آسانی سے سانس لے سکیں، اس عمل کو جیٹ انجن کی مدد سے کیبن میں ہوا پمپ کر کے ممکن بنایا جاتا ہے۔اب مسئلہ یہ ہے کہ آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کے لیے جیٹ انجن کا ہوا پمپ کر کے جہاز کے کیبن کو زیادہ دباو? میں رکھنا بھی ٹھیک نہیں ہے کیونکہ کیبن میں موجود دباو? اور باہر کی ہوا کے دباو? میں فرق ہونے کی وجہ سے جہاز کی کھڑکیوں کے شیشوں پر دباو? پڑے گا۔سفر کے دوران ہوائی جہاز، مسافروں اور جہاز کے عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیبن اور باہر کی ہوا کے دباو? کو برابر رکھنا بہت ضروری ہے اور اسی مقصد کے لیے جہاز کی کھڑکی کے شیشوں میں سوراخ یعنی ’بلیڈ ہولز‘ بنائے جاتے ہیں۔