دبئی میں کھڑکی کھولو اور برج خلیفہ کا منظر، لگژری اپارٹمنٹ کی ویڈیو وائرل

دبئی (آئی این پی ) دبئی کے برج خلیفہ کے منظر کے لئے  14 لاکھ روپے کرائے والے بھارتی شخص کے لگژری اپارٹمنٹ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔غیرملکی میڈیا  رپورٹس کے مطابق ایک وائرل اپارٹمنٹ ٹور جس میں دہلی کے رہائشی نے حصہ لیا، دبئی میں اعلی معیار کی رہائش کے مہنگے کرایوں اور منفرد خصوصیات پر بحث کا سبب بن گیا ہے۔ یہ ویڈیو انسٹاگرام پر تقریبا ایک ملین بار دیکھی جا چکی ہے۔ ویڈیو میں کارول باغ کے پربھ سنگھ کو دکھایا گیا، جن کا ماہانہ کرایہ 18000 درہم ہے، جو تقریبا 13 لاکھ 86 ہزار پاکستانی روپے بنتا ہے۔ اپارٹمنٹ کی سب سے بڑی خاصیت اس کا اسٹریٹجک مقام ہے، یہ براہ راست برج خلیفہ کے سامنے واقع ہے اور دبئی مال سے مربوط ہے۔