کراچی: نیشنل گیمز 2025 کی میراتھن شہباز مسیح نے جیت لی

کراچی: نیشنل گیمز 2025 کی میراتھن شہباز مسیح نے جیت لی

کراچی میں جاری 35 ویں نیشنل گیمز 2025 کی میاراتھن دوڑ میں پاکستان نیوی کے شہباز مسیح نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل جیت لیا۔

شہباز مسیح نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 25 منٹ 23 سیکنڈز میں مکمل کیا۔ دوسری پوزیشن واپڈا کے شیر خان نے حاصل کی اور سلور میڈل اپنے نام کیا، ان کا وقت 2 گھنٹے 29 منٹ 6 سیکنڈز رہا۔ تیسری پوزیشن پاکستان نیوی کے شعب اختر نے حاصل کی اور برانز میڈل جیتا، ان کا وقت 2 گھنٹے 35 منٹ 17 سیکنڈز رہا۔میاراتھن مزار قائد سے شروع ہوئی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق 42.195 کلومیٹر کے فاصلے کے بعد پی ایس بی کوچنگ سینٹر پر اختتام پذیر ہوئی۔

میاراتھن کے راستے میں شامل مقامات: ایم اے جناح روڈ، میری ویدر ٹاور، ایم ٹی خان روڈ برج، مائی کلاچی، بوٹ بیسن چورنگی، ڈولمن مال، کلاک ٹاور، معین خان اکیڈمی، کریک کلب، قیوم آباد چورنگی، طارق روڈ، بلوچ کالونی انڈر پاس، شارع فیصل اور کارساز شامل تھے۔واضح رہے کہ بین الاقوامی سطح پر 26.2 میل کی میاراتھن عام طور پر 2 گھنٹے 10 منٹ میں مکمل ہوتی ہے، جبکہ شرکا اسے 4 سے 6 گھنٹے میں بھی طے کرتے ہیں۔