نیشنل گیمز: گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم بھی ایکشن میں نظر آئیں گے

نیشنل گیمز: گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم بھی ایکشن میں نظر آئیں گے

نیشنل گیمز میں گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

 ذرائع کے مطابق، ریاض میں اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے جیولن تھروئر ارشد ندیم، کل اپنے کوچ سلمان بٹ کے ہمراہ کراچی پہنچیں گے۔ اس کے علاوہ، اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں سلور میڈل جیتنے والے محمد یاسر سلطان بھی نیشنل گیمز میں حصہ لیں گے۔ دونوں کھلاڑیوں کا تعلق واپڈا سے ہے اور ایک دوسرے کے سخت حریف تصور کیے جاتے ہیں۔

نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب 6 دسمبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگی، جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گیمز کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کریں گے۔ جیولین تھرو کا ایونٹ 8 دسمبر کو رکھا گیا ہے، جس دن ارشد ندیم اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔ ارشد ندیم اپنے محکمے کے لیے سونے کا تمغہ جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔