ارشد ندیم نے نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا

ارشد ندیم نے نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا

 اولمپک ریکارڈ ہولڈر اور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے 35 ویں نیشنل گیمز میں جیولن تھرو ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔

پاکستان واپڈا کی نمائندگی کرنے والے ارشد ندیم نے 81.81 میٹر دور نیزہ پھینک کر مقابلہ جیت لیا، جس سے انہوں نے اپنی سبقت ثابت کی۔ان کے قریبی حریف اور اسلامی یکجہتی گیمز میں سلور میڈل حاصل کرنے والے یاسر سلطان نے 70.77 میٹر کی تھرو کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، وہ بھی پاکستان واپڈا سے تعلق رکھتے ہیں۔ پاکستان آرمی کے محمد ابرار نے 68.67 میٹر دور نیزہ پھینک کر تیسری پوزیشن حاصل کی اور برانز میڈل اپنے نام کیا۔ارشد ندیم نے یہ میڈل جیت کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا، کیونکہ انہوں نے گزشتہ سال کوئٹہ میں 34 ویں نیشنل گیمز میں 78.01 میٹرز دور نیزہ پھینک کر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

وہ پہلے ہی اگلے لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔ جیولن تھرو کے پہلے مرحلے میں 16 ایتھلیٹ شریک ہوئے، جن میں سے 8 نے دوسرے مرحلے میں جگہ بنائی۔ارشد ندیم نے اپنی پہلی تھرو میں 78.4 میٹر، دوسری میں 77.77 میٹر اور تیسری میں 81.81 میٹر دور نیزہ پھینکا، جس نے ان کی جیت کو یقینی بنایا۔