ریسکیو ہیڈ کوارٹر میں ڈاکٹر رضوان نصیر نے پرچم کشائی کی

لاہور(کرائم رپورٹر) جشن آزادی کی مناسبت سے ریسکیو ہیڈ کوارٹر میں پرچم کشائی کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان ریسکیو پنجاب کے مطابق تقریب میں سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر، سول سوسائٹی، طلباء و طالبات، ریسکیو والنٹیئر، ریسکیور اور ریسکیو آفیسر نے بھرپور شرکت کی۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے پرچم کشائی کی۔ شرکاء نے وطن سے محبت کا اظہار قومی ترانے اور پرچم سلیوٹ سے کیا۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق ہم جشن آزادی، تحفظ پاکستان کے عہد کے ساتھ منا رہے ہیں۔ دشمن جان لے، پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہے گا۔ وطن عزیز کے دفاع کے لیے اس ملک کا ہر بچہ بْن??ان? مَر?صوص ہے۔آئیے قائد کے فرمان، ایمان، اتحاد اور تنظیم پہ عمل پیرا ہونے کا عہد کریں۔ والدین سے اپیل ہے آج نوجوان بائیکر کو سیفٹی کی خصوصی تلقین کریں۔ جشن آزادی بائیک سٹنٹ اور بے احتیاطی کی بجائے ہر گھر پر پرچم کشائی سے کریں۔ آج ریسکیو کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹر پر پرچم کشائی کے ساتھ ریسکیو ہائی الرٹ ہے۔