ایس پی ہیڈکوارٹرز کا پولیس لائنز اور مختلف برانچز کا تفصیلی معائنہ

لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد خالد سعید نے ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈکوارٹرز قلعہ گجر سنگھ میں مختلف برانچز اور دفاتر کی چیکنگ کی اور متعلقہ افسران کو انتظامات میں مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز بابر شوکت، ریزرو انسپکٹر لائن رانا قادر، لائن افسر احسان الحق اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔یس پی ہیڈکوارٹرز نے وردی گودام، اینٹی رائٹ سٹور، پولیس لائنز، ایم ٹی سیکشن، ڈے کیئر سنٹر، ہسپتال، متفرق سٹور، فائرنگ رینج اور ری کری ایشن ہال کا معائنہ کیا۔انہوں نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آگ بجھانے والے آلات کی چیکنگ اور انہیں مکمل طور پر فعال رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے نفری کے ریکارڈ کی درستگی، میڈیکل ویلفیئر اور دیگر فلاحی معاملات کا م ئوثر نظام بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں کی شکایات اور ویلفیئر کے معاملات بروقت حل کیے جائیں گے۔ دورانِ ڈیوٹی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔