لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور ریلوے اسٹیشن پر چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش خاتون کو مہنگی پڑ گئی۔ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق لاہور ریلوے اسٹیشن پر فیملی نے چلتی ہوئی قراقرم ایکسپریس میں جلدبازی سے سوار ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران خاتون مسافر پاں سلپ ہونے اور توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے ٹرین کے نیچے آنے لگیں۔ ریلویز پولیس اہلکار کی فرض شناسی اور حاضر دماغی نے خاتون مسافر کی جان بچالی۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق پلیٹ فارم ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل رفاقت علی فورا خاتون کی مدد کے لئے بھاگا اور اسے اپنی طرف کھینچا۔ اہلکار کی حاضر دماغی اور فوری امداد نے خاتون کو چلتی ٹرین کے نیچے آنے اور بڑے حادثے سے بچالیا۔ فیملی لاہور سے کراچی جا رہی تھی۔