بیڈرومز کے کیمرے ہیک کرکے جوڑوں کی ویڈیوز ڈارک ویب پر اپ لوڈ

    سیول(یواین پی)جنوبی کوریا کے جنسی استحصال کے ایک کیس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا جس نے شہریوں کی نجی زندگی کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی پولیس نے ایک ایسے نیٹ ورک کے 4 کارندوں کو حراست میں لیا ہے جنہوں نے ایک لاکھ 20 ہزار گھروں اور ایک میٹرنیٹی ہوم کے IP کیمرے ہیک کرکے ان کی ویڈیوز کا جنسی استحصال کے لیے استعمال کیا۔پولیس نے بتایا کہ ان ملزمان نے IP کیمروں کی کمزور سیکیورٹی، خاص طور پر سادہ پاس ورڈز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کیمروں تک رسائی حاصل کی۔