صارفین کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا، مختلف ذرائع سے حاصل کرکے ڈارک ویب پر ڈالا گیا: پی ٹی اے

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)  ڈیٹا لیک سے متعلق تحقیقات مکمل کرلیں جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں سے صارفین کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا۔پی ٹی اے ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ پر موجود شہریوں کا ڈیٹا پرانا ہے، ٹیلی کام کمپنیوں سے صارفین کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا، تحقیقات سے لگتا ہے شہریوں کا ڈیٹا مختلف ذرائع سے حاصل کیا گیا۔ مختلف ذرائع سے حاصل کرنے کے بعد ڈیٹا ممکنہ طور پر ڈارک ویب پر ڈالا گیا۔