فوٹیج ہیک کرکے غیر ملکی ویب سائٹ کو دینے والے چارملزم گرفتارکرلئے :پولیس
سیول (یواین پی)جنوبی کوریا میں گھروں اور کاروباری مراکز کے ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد کیمرے ہیک کر لیے گئے، پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ان کیمروں کی فوٹیج کا غلط استعمال کر کے ایک غیر ملکی ویب سائٹ کو دیا جاتا تھا۔ مبینہ طور پر پرائیویٹ گھر، کیراوکی رومز، جم، پائلیٹس اسٹوڈیوز اور گائناکالوجسٹ کلینک کے کیمرے ہیک کیے گئے۔گرفتار ملزمان الگ الگ کام کرتے تھے ان کا منظم گروپ نہیں تھا