اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)بھارتی ہیکرز کی جانب سے وزیراعظم آفس کی ویب سائٹ ہیک کرنے کا دعوی ٰمسترد کردیا گیا۔ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم آفس کی ویب سائٹ محفوظ ہے اور ویب سائٹ کی ہیکنگ اور ڈیٹا لیک کا دعویٰ جھوٹا اور من گھڑت ہے۔ترجمان کا کہنا تھا بھارتی ہیکرز کے دعوے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور بھارتی ہیکرز نے جس خط کی چوری کا دعوی ٰکیا اس کا بھی حقیقت سیکوئی تعلق نہیں۔سوشل میڈیا پر موجود اِس خط کو وزارت اطلاعات پہلے ہی جعلی قرار دے چکی ہے۔دوسری جانب سرکاری ذرائع کا کہنا ہے اہم پاکستانی ویب سائٹس کی ہیکنگ کا منفی پراپیگنڈا فالس فلیگ آپریشن کا حصہ ہے جو بھارتی سائبر گروپس کی طرف سے پھیلایا جا رہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم آفس سمیت تمام اہم اداروں کے سائبر…