اسلام آباد (آئی این پی)وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارے اگنائٹ کی ویب سائٹ ہیک ہونے کے بعد لگ بھگ ایک گھنٹے میں بحال ہوگیا۔ وزارت آئی ٹی نے ہیکنگ کا اعتراف بھی کرلیا۔ اگنائٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ویب سائٹ پرحملے کو فوری طور پر بے اثر کردیا گیا۔ ویب سائٹ ہیکنگ سے پیدا ہونے والے خدشات کو سمجھتے ہیں۔ صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت یقینی بنائی گئی۔ اپنے صارفین کے اعتماد اورتحفظ کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔