وفاقی وزیرِ بحری امور سے رومانیہ کے سفیر کی ملاقات ،تجارتی روابط کے فروغ پر اتفاق

 پاکستان رومانیہ کے ساتھ میری ٹائم شعبے میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے،  جنید انوار چوہدری
اسلام آباد  (آن لائن) وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ میری ٹائم شعبے میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ کراچی پورٹ اور رومانیہ کی کانسٹانسا پورٹ کو باہمی تجارتی راہداریوں کے ذریعے جوڑنے سے خطے میں تجارتی روابط کو نئی سمت ملے گی۔  وفاقی وزیرِ سے رومانیہ کے سفیر نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں بندرگاہی تعاون، تجارتی روابط اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے میری ٹائم تربیت، سیکیورٹی، ڈیجیٹل لاجسٹکس اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ میری ٹائم شعبے میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے