وفاقی وزیر مذہبی امور کی یوم یکجہتی کشمیر کی ریلی میں شرکت

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز اور مذہبی امور چودھری سالک حسین نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ مرکزی ریلی میں شرکت کی اور اس موقع پر اپنے پیغام میں بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سخت مذمت کی، اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے معاملے میں پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی توثیق کی۔وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے کشمیری عوام کو درپیش جاری مظالم اور ناانصافیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔