جنوبی ایشیا ء میں پائیدار امن کا انحصار مسئلہ کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق منصفانہ حل پر ہے :ملائیشیامیں ملاقاتوں میں گفتگو
اسلام آباد / کوالالمپور (آئی این پی )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا انحصار مسئلہ کشمیر کے کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق منصفانہ حل پر ہے، بھارتی جارحانہ بیانات اور اقدامات علاقائی امن کے لئے خطرہ بن رہے ہیں، پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات مشترکہ اقدار، مذہبی ہم آہنگی اور ثقافتی قربت کے ساتھ ساتھ علاقائی خوشحالی اور ترقی کے مشترکہ وژن پر استوار ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے ملائیشیا کے سینیٹ کے صدر سینیٹر داتو آوانگ بیمی بن آوانگ علی باسہ اور ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر تان سری داتو ڈاکٹر جوہری بن عبدل سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران چیئرمین سینیٹ نے دونوں پارلیمانوں کی مضبوط جمہوری روایات کو اجاگر کرتے ہوئے پارلیمانی قیادت کے مابین روابط کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ملائیشیا کے لیے دونوں ایوانوں میں پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کو نوٹیفائی کیا جا چکا ہے