بھارتی اقدامات علاقائی امن وسلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں:عاصم افتخار

 2مئی 2025کوپاکستان نے پہلگام فالس کی آڑمیں بھارت کو کسی بھی قسم کی مہم جوئی  کرنے سے پہلے ہی خبردار کردیا تھا
 بھارت کی جانب سے  آبی جارحیت کو اعلان جنگ تصور کیاجائے گا، پاکستان اقوام متحدہ کی ثالثی قبول کرنے پرتیار ہے
نیویارک(آئی این پی ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل   مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے  بھارتی اقدامات علاقائی امن وسلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں،پاکستان نے بھارتی جارحیت سے قبل ہی اس کے ناپاک عزائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔ 2مئی 2025کوپاکستان نے پہلگام فالس کی آڑمیں بھارت کو کسی بھی قسم کی مہم جوئی سے پہلے ہی خبردار کردیا تھا۔اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے  عاصم افتخاراحمد کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کیساتھ کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا اور یہ بات ہر سطح پر واضح کی جاچکی ہے۔ ہم اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی آبی جارحیت کو اعلان جنگ تصور کیاجائے گا۔ پاکستان کشیدگی پراقوام متحدہ کی ثالثی قبول کرنے پررضامند ہے۔