پی ٹی آئی والے خود فوج کی پیداوار ہیں‘ کس منہ سے فوج کے خلاف بات کر سکتے ہیں،اس ملک پر رحم کرو ‘ملک سے کس چیز کی دشمنی کررہے ہو
پاکستان کے داخلی معاملات میں ایک شورش ہے، ایسے لگتا ہے جیسے نظام کو پیچھے دھکیلا جا رہا ہے:سپیکر پنجاب اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو
لاہور(سپیشل رپورٹر )سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے پاکستان کے داخلی معاملات میں ایک شورش ہے، ایسے لگتا ہے جیسے نظام کو پیچھے دھکیلا جا رہا ہے،کسی سیاسی حریف پر ایک بھی سیاسی مقدمہ ثابت ہوجائے تو استعفی دیدوں گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اگر ملک میں سیاسی عدم استحکام ہوگا تو معیشت نہیں چلے گی۔ کسی ایک سیاسی حریف پر ایک بھی سیاسی مقدمہ ثابت ہوجائے تو استعفی دیدوں گا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ کیا آپ نے پارلیمنٹ کو مضبوط فوج کو کمزور کر کے کرنا ہے۔ آپ خود فوج کی پیدوار ہیں آپ کس منہ سے فوج کے خلاف بات کر سکتے ہیں۔ پاپولر ہونا کیا ہوتا ہے ۔میرے حلقے میں تو اپ بدترین شکست سے دوچار ہوئے تھے۔ اس ملک پر رحم کرو اس ملک سے کس چیز کی دشمنی کررہے ہو۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ایک گروہ بندی کی گئی تھی جس کے تحت پانچ ججز کے سامنے ہی پینتیس کیس لگے جو صرف ایک سیاسی جماعت کے خلاف تھے۔ سپریم کورٹ کے ذریعے ایک پولیٹکل پارٹی کو ختم کرنے کی باقاعدہ مہم چلی تھی