حافظ فترحت اسمبلی فلور پر جھوٹ بول رہے تھے‘اتنے لوگ شہید نہ ہوئے تو وہ مستعفی ہو جائیں
1900لوگ زخمی ہوئے تو وہ کہاں گئے ہسپتال تو خالی پڑے ہیں:وزیر خزانہ و پارلیمانی امور پنجاب
لاہور (آئی این پی) وزیر خزانہ و پارلیمانی امور پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس کو چیلنج کیا ہے کہ اگر مذہبی جماعت کے 282لوگ شہید ہوئے تو پھر میں استعفیٰ دیدوں گا وگرنہ حافظ فرحت استعفیٰ دیں۔ انہوں نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں حافظ فرحت کے سوال جواب دیتے ہوئے کہا کہ حافظ فترحت اسمبلی فلور پر جھوٹ بول رہے تھے کہ 282لوگ شہید ہوئے ہیں، چیلنج کرتا ہوں کہ اگر مذہبی جماعت کے 282لوگ شہید ہوئے تو پھر میں استعفیٰ دیدوں گا وگرنہ حافظ فرحت استعفیٰ دیں۔ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ 1900لوگ زخمی ہوئے ہیں تو وہ کہاں گئے ہسپتال تو خالی پڑے ہیں، یہ کوئی طریقہ کار نہیں کہ اسمبلی فلور پر کھڑے ہوکر جھوٹ بولیں۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ نہیں بلکہ عمران نیازی خود سانحہ ماڈل ٹائون کا ذمہ دار ہے