پبلک نیوز کے سی ای او‘ حریف‘تازہ اخبار کے چیف ایڈیٹر احمد ساہی کے والد کا انتقال

چودھری شفقت ساہی جوہر ٹائون کے قبرستان میں سپردخاک‘چیئرمین پبلک نیوزمیاں محمد مشتاق کی نماز جنازہ میں شرکت
نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے‘چودھری شفقت ساہی لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے چیئرمین بھی رہے
لاہور(سپیشل رپورٹر)سابق چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور اور سابق پرنسپل باغبانپورہ ڈگری کالج چودھری شفقت ساہی انتقال کرگئے‘وہ پبلک نیوز کے سی ای او‘ایم ڈی اور روزنامہ حریف اور تازہ اخبار کے چیف ایڈیٹر احمد شفقت ساہی کے والد تھے‘انہیں سینکڑو ں سوگواروں کی موجودگی میں جوہر ٹائون کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا‘نماز جنازہ میں چیئرمین پبلک نیوز میاں محمد مشتاق بھی شریک ہوئے‘چودھری شفقت ساہی کے انتقال پر پبلک نیوز اور روزنامہ حریف اور تازہ اخبار کے سٹاف کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیااور دعا کی گئی اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائیں