امریکا: طوفانی بگولوں سے تباہی ، عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں ، 33 افراد ہلاک

 2لاکھ 36ہزار صارفین بجلی سے محروم،ریاست اوکلاہوما اور جارجیا میں ایمرجنسی نافذ ، وارننگ جاری 
واشنگٹن (آئی این پی) وسطی امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی ، عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں ، مختلف حادثات میں 33 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفانی بگولوں سے ریاست میزوری میں 11 ، کنساس اور ریاست ٹیکساس میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔ کنساس میں ہائی وے پر آندھی کے باعث 50 سے زائد گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست اوکلاہوما میں 130 سے زائد مقامات پر آگ لگ گئی۔ متاثرہ علاقوں میں 2 لاکھ 36 ہزار صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ درخت اور بجلی کی لائنیں گرنے کے ساتھ ساتھ رہائشی اور تجارتی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ، کچھ علاقے طوفان ، آندھی اور ژالہ باری سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ میسوری کی وین کانٹی میں 6، اوزارک کانٹی میں 3 اور بٹلر اور جیفرسن کانٹی میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے، میسوری ہائی وے پٹرول نے تفصیلات بتائے بغیر ایکس پر بتایا کہ طوفان میں 7 دیگر افراد ہلاک ہوئے ہیں۔