بانی مائنس ون شروع ہوگئے ، آج سے اچھی خبریں آئیںگی:فیصل واوڈ

9 مئی کے بھگوڑوں کا کیس منطقی انجام تک پہنچے گا، پریس کانفرنس کے بعد پی ٹی آئی کو سمجھ آچکی ہے
با نی کی زندگی پر بات آئی تو جیل تبدیل کردی جائے گی، اللہ نے فیلڈ مارشل کو جو عزت دی دنیا  تسلیم کر رہی ہے
اسلام آباد(آئی این پی )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے  بدمعاشی، غنڈہ گردی یا توڑ پھوڑ اب کسی کا باپ بھی نہیں کرسکتا،  9 مئی کے بھگوڑوں کا کیس منطقی انجام تک پہنچے گا، پریس کانفرنس کے بعد پی ٹی آئی کو سمجھ آچکی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا  بانی پی ٹی آئی قمرباجوہ کو تاحیات ایکسٹینشن دینے کو تیار ہوگئے تھے 190ملین پائو نڈ تو بہت چھوٹی چیز ہے، میرے پاس 15سال کی چیزیں ہیں یہ چیزیں کبھی کسی کونہیں دوںگا۔انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی آج سے مائنس ون شروع ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چار گھنٹے تک چلا، کہا گیا مس انڈراسٹینڈنگ ہوئی۔نااہلی، پابندی، گورنر راج غداری اور نو مئی کیسز منطقی انجام کو پہنچیں گے، دس دسمبر سے آپ کو اچھی خبریں ملنا شروع ہوجائیں گی۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا  بانی کی زندگی پر بات آئی تو جیل تبدیل کردی جائے گی۔ اللہ نے جو عزت عاصم منیر کو دی اسے دنیا بھی تسلیم کر رہی ہے۔