ٹیکس دینے کی تیاری کریں،پھر نہ کہنا اطلاع نہیں دی:فیصل واوڈ

 ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کمپنیوں کی نشاندہی کرنے والوں کو انعام دیئے جائیں گے
سخت کریک ڈائون کی تیاری ہے، 30 فیصد ٹیکس میں بھی جان نہیں چھوٹے گی:سینیٹر کا بیان
اسلام آباد (آئی این پی )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے  سوشل میڈیا میں لگژری لائف اسٹائل اور گوشواروں کے فرق کی لسٹیں تیار کرلی گئی ہیں، ٹیکس دینے کی تیاری کریں۔اپنے ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا  ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کمپنیوں کی نشاندہی کرنے والوں کیلئے بڑے انعام کا فیصلہ ہوچکا، وسل بلورز کی تفصیلات صیغہ راز میں رکھنے کا بھی فیصلہ ہوچکا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ان سب کیلئے ایف بی آر اپنے قوانین کے تحت کارروائی کا مجاز ہوگا، دوستو پھر نہ کہنا میں نے اطلاع نہیں دی۔ سخت کریک ڈائون کی تیاری ہے، 30 فیصد میں بھی جان نہیں چھوٹے گی۔