گھرسے1لاکھ نقدی،ڈیڑھ تولہ زیورات،2شہریوں کی موٹرسائیکلیں چوری
قصور(خصوصی رپورٹ) ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلوں سیمحروم کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق حجرہ روڈ ڈیرہ عبدالقیوم کے نزدیک سے ڈاکو ئوں نے فیصل رضا آرائیں سے گن پوائنٹ پر 7لاکھ نقدی چھین لی، علاقہ گہلن ہٹھاڑ کے قریب سے ڈاکو ئوں نے پروگرام کرکے واپس آنے والے خواجہ سرا محمدارشد وغیرہ سے 1لاکھ قصور(خصوصی رپورٹ) ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلوں سیمحروم کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق حجرہ روڈ ڈیرہ عبدالقیوم کے نزدیک سے ڈاکو ئوں نے فیصل رضا آرائیں سے گن پوائنٹ پر 7لاکھ نقدی چھین لی، علاقہ گہلن ہٹھاڑ کے قریب سے ڈاکو ئوں نے پروگرام کرکے واپس آنے والے خواجہ سرا محمدارشد وغیرہ سے 1لاکھ 10ہزار نقدی ، حبیب آباد جاوید نگر بائی پاس کے قریب سے ڈاکو ئوں نے انعام آ سے ہزاروں کی نقدی ، موبائل فون، اٹاری اجیت سنگھ کے قریب سے ڈاکو ئوں نے علی حیدر سے 30ہزار نقدی ،موبائل فون ، دیپالپور روڈ ڈھنگ شاہ کے قریب ڈاکو ئوں نے ریاض سے نقدی،موبائل فون ،موٹرسائیکل ، کشمیر چوک کے نزدیک ڈاکو ئوں نے حسن احمد سے 20ہزار نقدی ،موبائل فون ، گہلن الہ آباد کے قریب ڈاکو ئوں نے محمدارشد سے 1لاکھ 10ہزار نقدی ،دیناناتھ چاہ کلالاں والا صدر پھول نگر کے قریب ڈاکو ئوں نے محمداکرم سے ہزاروں کی نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لی۔ ججہ کلاں سرائے مغل سے چور عبدالغفار آرائیں کے گھر سے 1لاکھ نقدی اور ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات لے گئے،الہ آباد سے نوراحمد کی موٹرسائیکل ،چوڑی بازار پتوکی سے مظفریعقوب کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، پولیس مصروف کارروائی ہے۔