مریدکے (خصوصی رپورٹ ) مریدکے ریلوے روڈ پر دن دہاڑے ڈکیتی، مسلح ڈاکو نوجوان کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع کر دی گئی۔ شکیل ریلوے روڈ سے گزر رہا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ڈاکوو ں نے اسے گھیر لیا اور یرغمال بناکر موٹر سائیکل، قیمتی سمارٹ فون اور ہزاروں روپے کی نقدی چھین لی اور موقع سے فرار ہو گئے