پیسک ملازمین کو 100 فیصدسپیشل الا ئونس دینے کا فیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹ )پنجاب میں پیسک ملازمین کو 100 فیصد سپیشل الا ئونس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، جس کے بعد پرانے ڈسپیریٹی، مہنگائی اور دیگر الا ئو نسز بند ہو جائیں گے۔ صوبائی وزیر صنعت چودھری شافع کی زیر صدارت پیسک بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ایم ڈی پیسک سائرہ عمر نے آٹھ نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں کینسل پلاٹس سے متعلق ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی، جو دو ہفتوں میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔اجلاس میں پیسک ملازمین کیلئے بنیادی تنخواہ میں 100 فیصد سپیشل الائونس دینے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے بعد پرانے ڈسپیریٹی، مہنگائی اور دیگر الائونسز بند ہو جائیں گے۔پیسک اور اخوت کے درمیان خود روزگار سکیم کی حکمت عملی بھی منظور کی گئی۔