لاہور (خصوصی رپورٹ) ایل ڈی اے ٹیموں نے غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کیخلاف مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے 104 املاک سربمہر کر دیں۔ گلبرگ، نیوگارڈن ٹا ئون، فیصل ٹا ئون میں 30املاک ،سبزہ زار 34، اپرمال 15اور گلشن راوی میں 25املاک سربمہر کر دیں۔سیل کی گئی املاک میں شادی ہال،دفاتر، گودام، سکول، کلاتھ فیکٹری، گراسری سٹور، بیکری، دکانیں ودیگر شامل ہیں۔