کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر 123 املاک سربمہر

لاہور (کرائم رپورٹر) کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر ایل ڈی اے نے 123 املاک کو سیل کر دیا۔ پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر ٹیپا نے دو درجن املاک سربمہر کر دیں۔ گلبرگ،نیو گارڈن ٹا ئون میں 37 ، علامہ اقبال ٹا ئون 23،جوہر ٹا ئون 28 ،نیومسلم ٹا ئون اور کینال روڈ کے اطراف 35املاک سیل کی گئیں۔ ٹیپا انفورسمنٹ ونگ نے شادمان ون،شاہ جمال، گلبرگ فوراور گلبرگ ٹو کے بی اورسی بلاک میں کارروائی کی۔