کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن 200 املاک سربمہر

لاہور (خصوصی رپورٹ)غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے کا ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن۔ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،200املاک سربمہر۔ایل ڈی اے ٹیموں کاگلبرگ، فیصل ٹا ئون، لاہورایونیو، واپڈا ٹا ئون، اقبال ایونیو، پرائیویٹ سکیمز،سمن آباد، کینال روڈ، گلشن راوی، مصطفی ٹا ئون اور اعظم گارڈن میں آپریشن کیا،غیرقانونی کمرشل استعمال پرگلبرگ اورفیصل ٹا ئون 30املاک،سمن آباد، کینال روڈ اور گلشن راوی میں 49املاک سربمہر۔سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،کالج، اکیڈمی، کلینک، فارمیسی، گراسری سٹور،کیفے، ریستوران،فوڈ پوائنٹ،بیکری،الیکٹرک و ہارڈ ویئر سٹور، بیوٹی سیلون، آٹو ورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔