شادی کے لئے گن پوائنٹ پر لڑکی کو ہراساں کرنے والا گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) شادی کے لئے گن پوائنٹ پر لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔تھانہ لٹن روڈ پولیس ٹیم نے 15کال پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کے زور پر شادی کے لئے لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو دھر لیا۔ ملزم عمیر کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمد کرکے تھانہ لٹن روڈ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔