لاہور(کرائم رپورٹر)گن پوائنٹ پرنوجوان لڑکی سے زیادتی اورویڈیوزبنانیوالے ملزم کو کاہنہ پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ترجمان کے مطابق ملزم زاہد لڑکی کیواش روم میں کیمرا لگاکرنازیبا ویڈیوزبناتارہا۔ چند روز قبل اس نے پلان کے مطابق لڑکی کوبہانے سے اپنے گھرواقع مدینہ کالونی بلایا جہاں اس نے گن پوائنٹ پر اپنے دوست کے ساتھ ملکر دوبارہ زیادتی کی۔ پولیس کا مزید کہنا ہے ملزم لڑکی کارشتہ دارہے۔