گن پوائنٹ پر چوری کی واردات کرنے والا گینگ قابو آ گیا

 لاہور(کرائم رپورٹر)سِول لائنز ڈویڑن میں گن پوائنٹ پر چوری کرنے والے گینگز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے مغلپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی گن پوائنٹ پر چوری کی واردات کرنے والا گینگ کوگرفتار کر لیاایس ایچ او مغلپورہ محمد عرفان کے مطابق مغلپورہ پولیس نے ملزمان کو خفیہ اطلاع پر گریفن گراؤنڈ کے قریب سے گرفتار کیاملزمان پر 25 سے زائد مقدمات تھانہ ہربنس پورہ،تھانہ گڑھی شاہو،تھانہ اولڈ انار کلی میں درج ہیں ملزمان علی شاہ اور آصف شوکت سے 2 پسٹل اور 90 ہزار نقدی رقم برآمد کی گئی ملزمان ریکی کر کے گن پوائنٹ پر شہریوں سے واردات کرتے تھیملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ونگ انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیا ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق گن پوائنٹ پر چوری کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جارہی ہے